بینک آف خیبرکی جانب سے ایس بی پی روزگارسکیم کیلئے آگاہی سیشن کاانعقاد

  بینک آف خیبرکی جانب سے ایس بی پی روزگارسکیم کیلئے آگاہی سیشن کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(پ ر)سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملازمتوں کے فروغ اورملازمین کی برطرفی روکنے کے لئے سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززاور کارپوریٹ کاروباروں کیلئے رِی فنانس سکیم متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت فائلرزکو3فیصداورنان فائلرزکو5فیصدسالانہ مارک اپ کے ساتھ تنخواہ اوراخراجات کی مد میں فنانسنگ کی جائے گی۔یہ فنانسنگ اداروں کی جانب سے تین ماہ تک ملازمین کوبرطرف نہ کرنے کی گارنٹی کے عوض کمرشل بینکوں کے ذریعے ادائیگی کی آسان شرائط کے ساتھ کی جائے گی۔اس سکیم کامقصدکروناکی وباء کے دوران ملازمتوں کاتحفظ اوراس کے معاشی اثرات کوکم کرنے کیلئے کاروباری اداروں کوتنخواہوں اوراخراجات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرناہے۔اس سلسلہ میں بینک آف خیبرکی جانب سے پشاورمیں ایک آگاہی سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ مختلف سٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔بینک آف خیبرکے مینجنگ ڈائریکٹر احسان اللہ احسان نے سیشن کے شرکاء کوسکیم کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کیا۔اس موقع پراُنہوں نے کہاکہ"سٹیٹ بینک آف پاکستان کی روزگارسکیم کروناوائرس کی وجہ سے مالی مشکلات سے دوچار ہونے والے کاروباروں اورایس ایم ایزکیلئے اُمیدکی روشن کرن ہے۔ہمیں اس بات کاادراک ہے کہ کروناکی وجہ سے کاروباراورعام لوگ سخت مشکلات کاسامناکررہے ہیں۔یہ سکیم کاروباری حضرات کیلئے اپنی کھوئی ہوئی مالی ساکھ برقرارکرنے کا ایک نادرموقع ہے اوروہ اپنے ملازمین کوبرطرف کیے بغیراپنی کاروباری ترقی کاسفرجاری رکھ سکتے ہیں "۔سیشن کے اختتام پرہیڈریٹیل بینک اورفوکل پرسن آصف نسیم نے شرکاء کی جانب سے سکیم سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔اُنہوں نے شرکاء کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ"بینک آف خیبرتمام سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائززکوسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ہرلحاظ سے پرعزم ہے۔جبکہ مینجنگ ڈائریکٹرکی جانب سے بینک کی پاکستان بھرمیں موجود تمام برانچزکوہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اس مقصدکیلئے خصوصی کاوشیں بروئے کارلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعدارمیں کاروباراس سکیم سے مستفید ہو سکیں "۔سیشن میں شمولیت اختیارکرنے والے افرادنے سٹیٹ بینک آف پاکستان اوربینک آف خیبرکی اس کاوش پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔اُن کاماننا تھاکہ بلاشبہ یہ سکیم ان مشکل حالات میں اُن کے کاروبارکیلئے تازہ ہواکاجھونکا ثابت ہوگی۔