منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورمحمدفیصل خان نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ ارمڑپولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم محمداعظم ساکن ارمڑ کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے 8کلوگرام سے زائدچرس برآمد کی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -