سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں صوابی کے 4افراد کی میتیں پہنچ گئیں
صوابی (بیورورپورٹ) سعودی عرب کے شہر حائل میں ٹریفک حادثے میں صوابی کے جاں بحق چار رشتہ دار دوستوں کی میثیں بدھ کے روز پاکستان پہنچائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ جون کو سعودی عرب کے شہر حائل میں ما نیری بالاصوابی سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان محنت کش ڈرائیورابرارخان ولدرحیم دادخان اس کا چچا زاد خالد خان ولد حکم خان، بابر خان ولد خیرالامین اور فیاض خان ولد محمد ولی خان ایک کمپنی میں کام سے چھٹی ہونے پر گاڑی میں اپنے کوارٹر آ رہے تھے کہ راستے میں دوسری گاڑی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں چاروں رشتہ دار دوست کے علاوہ پانچ سعودی باشندے بھی جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بدھ کے روز اسلام آباد ائیرپورٹ اور بعد ازاں صوابی پہنچائی گئی۔نماز ظہر کے بعد چاروں کی نماز جنازہ ناڑو بانڈہ کلے کی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس وقت جب ایک ساتھ جنازے اٹھائے گئے تو رقت آمیز منظر دیکھنے میں آیا۔ متوفی بابر خان اور فیاض خان دونوں جگری دوست جبکہ ابرار خان اور خالد خان آ پس میں چچازاد بھائی تھے۔