عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

  عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے کہاہے کہ مالاکنڈکے عوام کوسستی اشیائے خوردنوش کے فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے عوام اشیائے خوردنوش کے خریداری یوٹیلٹی سٹور سے کریں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے مالاکنڈخاص میں یوٹیلٹی سٹورکے افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈایک پرامن علاقہ ہے اوریہاں کے عوام سیلاب زلزہ دہشت گردی میں بری طرح متاثرہواہے حکومت ان کوفوری کے فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرکے خریداری یوٹیلٹی سٹور سے کریں کیونکہ موجودہ حکومت نے اٹے چاول گھی اوردیگراشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اورائندہ کیلئے بھی عوام کوریلیف فراہم کریگی۔