دیر لوئر میں نئی حلقہ بندیاں جلد شروع ہوں گی،نور الخطاب

دیر لوئر میں نئی حلقہ بندیاں جلد شروع ہوں گی،نور الخطاب

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلویر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نورلخطاب نے کہا ہے کہ دیرلویر میں نئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ جلد شروع ہو گا،نوتعینات الیکشن کمشنر نورلخطاب نے میڈیا نمایندوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ وہ تمام طبقات فکر کو باہمی اعتماد کے ساتھ تمام معاملات کو آگے بڑھاینگے،اس سلسلے میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ذمہ دارن کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تربیتی مرحلہ پشاور میں جلد شروع ہوگا جس کے بعد دیرلویرمیں نئے حلقہ بندیوں کا مرحلہ شروع کیا جائیگا جس کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -