بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد کا تین روزہ دورہ پشاور اختتام پذیر

  بادشاہی مسجد لاہورکے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد کا تین روزہ دورہ پشاور ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزادوفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر طارق اعوان قلعہ پشاور پہنچے جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق، ملک رؤف اعوان اور دیگر نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔مولانا عبد الخبیر آزاد نے پشاور پریس کلب میں مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے شرکاء میں ملک طارق اعوان، مولانا روح اللہ مدنی، مولانایوسف شاہ، مولانا طیب قریشی اور دیگر مذہبی اور اقلیتی جماعتوں کے علماء شامل تھے۔ انھوں نے گردوارہ بھائی جوگا سنگھ، محلہ جوگن شاہ کا دورہ بھی کیا جہاں پر انھوں نے ارباب ثمین جان علاقہ مشر،سائیں سنگھ،جتندر سنگھ، جرندیت سنگھ، ارباب راشد سابقہ ٹاؤن ممبر، نائب ناظم ڈبگری محمد ضیاء الرحمان اور دیگر سکھ برادری کے افراد کے ساتھ ملاقات کی اور سکھ یاتریوں کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وہ الحاج ملک طارق اعوان اور دیگر کے ہمراہ طورخم بارڈر کے دورے پر بھی گئے جہاں انھوں نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کی اور انکے جذبے کو سراہا۔ اس دوران انھوں نے طارق اعوان قلعہ میں علماء کرام، میڈیا نمائندوں، مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد جن میں مولانا مقصود احمد سلفی، علامہ عابد شاکری،پروفیسر ظفر اللہ خان،بیرسٹر سرفراز، طارق آفاق بیورہ چیف، آیاز خان چیف APP، ، علی اکبر، عمران آیاز، طارق وحید، شکیل فرمان اور دیگر سے ملاقاتیں کی اور ملکی حالات واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -