عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،منصو ر امان

عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،منصو ر امان

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوا، پولیس افسران و اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ اور معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار ادا کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل اسی طرح جاری رہے گا جس کے تحت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پشاور پولیس کے آپریشن اور انوسٹی گیشن سے وابسطہ آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ اور مختصرتقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آپریشن اور انوسٹی گیشن کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا،ایس ایس پی آپریشن نے اس موقع پر پشاور پولیس افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انہوں نے انعام کے حقدار ٹھہرنے والے افسران و جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے منشیات فروشوں خصوصا آئس کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -