سیشن جج اورممبرانسپکن ٹیم محمد زبیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش

سیشن جج اورممبرانسپکن ٹیم محمد زبیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش

  

پشاور(نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورممبرانسپکن ٹیم محمد زبیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے ہیں گاؤں جوگیان پشاور میں پید اہونے والے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے 1984میں وکالت کا آغاز کیا جبکہ 1989میں ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرتعینات ہوئے اور بعد میں 1996میں پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے انکی ترقی ہوئی 2003میں محمد زبیر خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کیے گئے جبکہ 2014میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کے عہدے پر ان کی پروموشن ہوئی اور تقریبا دو دہائیوں تک انہوں نے جج کی حیثیت خدمات انجام دیں محمد زبیرخان تین بار پشاورہائیکورٹ کے پرنسپل آفیسر اورممبرانسپکشن ٹیم بھی رہے ہیں پشاورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز،پرنسپل افسران اوربارنے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جوڈیشری کیلئے گراں قدرخدمات کوسراہا ہے زبیرخان 15جولائی 2020کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -