منشیات کی روک تھام مشترکہ ذمہ داری ہے،محمد شفیق خان

منشیات کی روک تھام مشترکہ ذمہ داری ہے،محمد شفیق خان

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)دحق آواز تنظیم انسداد منشیات کے پی کے چیئر مین حاجی محمد شفیق خان نے کہا ہے کہ منشیات کی روک تھام ایک فرد ادارہ اور ریاست کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس نا سور کے مکمل خاتمے کیلئے کام کریں تاکہ ہمارے نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہو جائے منشیات نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اسکی روک تھام کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ چلنا ہوگا تاکہ منشیات جسے لعنت کو کنٹرول کرسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دحق آواز تنظیم انسداد منشیات کے پی کے چیئر مین حاجی محمد شفیق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ اپنے نوجوان نسل کی مستقبل کو محفوظ بنانے اور منشیات سے دور رکھنے کیلئے معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کریں نوجوان نسل ہمارے ملک کے م قو می سرمایہ ہے نوجوان نسل نے ڈاکٹر انجینئر اور پائلٹ بن کر ملک وقوم کی خدمت کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملاکنڈ کو منشیات سے پاک کرنے میں دحق آواز تنظیم برائے انسداد منشیات کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے مذید کہا کہ ملاکنڈ میں منشیات کے عادی افراد کا علاج معالجے دحق آواز سینٹر میں جاری ہے اور انشاء اللہ ملا کنڈ انتظامیہ کے ساتھ ملکر ملا کنڈ کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -