پشاور،پچگی کے 16 دکاندار گراں فروشی پر گرفتار

پشاور،پچگی کے 16 دکاندار گراں فروشی پر گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ خوراک نے پجگی روڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشی پر 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی سیکرٹری خوراک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ نعمان عامر اور فوڈ انسپکٹر محسن علی شاہ نے پجگی روڈ کے مختلف علاقوں شہید آباد حسین آباد اور بشیر آباد میں فوڈ پوائنٹس کے دکانوں میں اشیائے خوردونوش سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے۔ سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنے پر محکمہ خوراک کے افسران نے 16 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں سبزی و پھل فروش دودھ و دہی فروش قصائی بیکری و جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران نے گرانفروشوں کیخلاف شہر بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے جس کیلئے باقاعدہ حکمت عملی طے کی گئی ہے جس سے کوئی بھی گرانفروش بچ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک شہریوں کو معیاری اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جبکہ اس سے تجاوز کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -