شبقدر میں 16سالہ لڑکی کو قتل کردیاگیا

  شبقدر میں 16سالہ لڑکی کو قتل کردیاگیا

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) مٹہ مغل خیل شبقدر میں 16سالہ لڑکی کو قتل کردیاگیا۔ واقعات کے مطابق 16سالہ عنبرین دختر محمد شریف سکنہ تہکال پشاور حال مٹہ دامان کے بھائی مشتاق نے پولیس تھانہ خواجہ وس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ دروازے پر دستک ہونے پر میرا جوان سال بہن عنبرین نے جب دروازہ کھولا تو دروازے پر موجود ملزم سبز علی ولد محمد اینس سکنہ مٹہ مغل خیل نے میرے بہن پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے موقع پر جان بحق ہوئی۔ وجہ یہ بتایا گیا کہ چند روز پہلے ملزم سبز علی کے بیٹے عمیر نے میری دوسری بہن کو اغواء کیا تھا جس کے خلاف ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کی تھی پولیس تھانہ خواجہ وس نے مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -