تیمرگرہ،واپڈا کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی ہڑتال اور مظاہرہ

تیمرگرہ،واپڈا کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی ہڑتال اور مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ)واپڈا نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کی حق میں پاکستان ہائیڈرو لبیر یونین تیمرگرہ ڈویژن کے زیراہتمام ضلع بھر میں مکمل ہڑتال کرکے واپڈا کے تمام دفاتر بند کرکے تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین اپنے مطالبات کی حق میں اورحکومت کے خلاف شدید نعرہ باری کی اس سلسلے میں واپڈا نجکاری کے خلاف ہائیڈرولبیر یونین تیمرگرہ ڈویژن نے ڈویژنل چیرمین حضرت فقیر کے قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں واپڈا ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیرمین حضرت فقیر جنرل سیکرٹری سالم گل،ڈپٹی سیکرٹری عیان اللہ، سب ڈویژن لال قلعہ کے چیرمین ملک نصیرالدین، اعجاز،محمد شیر اور عزیزالرحمن نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی حکومت واپڈا کے نجکاری کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں انہوں نے کہاکہ حکومت پوری طور واپڈا ملازمین کے بچوں کو بھرتی اور سٹاف کی کمی دور کریں مقررین نے کہا کہ کورونا وباء میں واپڈا ملازمین نے فرنٹ لائن کا کردار اد کیا ہے اس کے باوجود واپڈا ملازمین کو کسی قسم کی مراعات نہیں دی گئی ہیں انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کی تناسب سے واپڈا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی جائے بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -