دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق کبیر خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق کبیر خان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)سوات میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کر نے والے ضلع لکی مروت کے رہائشی ایف سی جوان کبیر خان کوان کے آبائی گاؤں بیگوخیل میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آسودہ خاک کردیا جہاں پر ایف سی کے چاق وچوبنددستے نے شہید کو سلامی دی اورقبرپر پھول چڑھادئیے۔واضح رہے کہ شہیدایف سی جوان کبیر خان گزشتہ شب ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے شہید کی نماز جنازہ میں عمائدین علاقہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -