طورمنگ 2 فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج کا سلسلہ جاری

طورمنگ 2 فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج کا سلسلہ جاری

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) طورمنگ 2 فیڈر پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم ولٹیج کا سلسلہ جاری،لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے طورمنگ 2 فیڈر پر بجلی کی کم ولٹیج اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی ولٹیج پچاس تک ا گیا ہے جس کی وجہ سے برقی الات جل کرنا کارہ ہوچکے ہیں علاقہ رباط، خال کے بجلی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کم ولٹیج سے علاقے کے تمام ٹیوب ویلز بھی بند ہوچکے ہیں جس سے علاقے میں کربلا کا سماں ہے،عوامی حلقوں نے محکمہ واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ طورمنگ 2 فیڈر پر فی الفور ولٹیج مکمل کیا جائے اور جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے بصورت دیگر علاقہ رباط اور خال کے شہری بطور احتجاج دیر تیمرگرہ شاہراہ بند کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -