ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے 67افراد صحت یاب

ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے 67افراد صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو (بیورورپورٹ))ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے 67افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 2افراد شہید ہو چکے ہیں اس وقت ضلع اورکزئی میں 54کورونا وائرس کے پازیٹیو کیسز ہیں جبکہ لوئر اورکزئی کے علاقہ خانانو گڑھی میں 15دن کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس وقت ضلع اورکزئی میں کورونا مکمل طور پر قابو میں ہے پاک فوج فرنٹیئر کور ضلعی انتظامیہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف صحافی کورونا وائرس کے خلاف میدان جنگ میں ہیں جبکہ ضلع اورکزئی میں عیدالاضحی کیلئے لگنے والی مال منڈیوں میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے اورکزئی میڈیا گروپ کے دفتر کے دورے کے موقع پر ہنگو اور ضلع اورکزئی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں اس وقت کورونا وائرس کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر زپیرا میڈیکل سٹاف ضلعی انتظامیہ پاک فوج فرنٹیئر کور صحافی فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع اورکزئی میں کورونا قابو میں ہے اور اس میں تمام ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہے جو کہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس سے 67افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ2افراد شہید ہو چکے ہیں اور اس وقت 54افراد کے کورونا وائرس کے کیس پازیٹیو ہیں وہ بھی نارمل ہے جلد صحت یاب ہو جائیں گے ڈی سی نے مذید کہا کہ ضلع اورکزئی میں عید الاضحی کیلئے لگنے والی مال منڈیوں میں کانگو سپرے جاری ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ڈی سی واصل خان خٹک نے تمام اورکزئی میڈیا ٹیم کو بہترین رپورٹنگ کرنے پر ضلعی انتظامیہ اورکزئی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا