واٹر اینڈ سنٹی ٹیشن مینگورہ کے مسائل حل کئے جائیں،ملک محمد نوید

واٹر اینڈ سنٹی ٹیشن مینگورہ کے مسائل حل کئے جائیں،ملک محمد نوید

  

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سنٹی ٹیشن سروسز کمپنی مینگورہ کے ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ سی ای اوہٹ دھرمی سے باز آجائیں ورنہ احتجاج کادائرہ پورے صوبے تک بڑھ جائے گا۔ صوبہ کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں احتجاج کانہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری سی ای او ٗ ڈبلیو ایس ایس ای مینگورہ پر عائد ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی وصوبائی صدر اور یونائٹیڈ میونسپل ورکرز یونین رجسٹرڈ سی بی اے سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ آل ٹاؤنز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان پشاور ٗ چیئرمین سوار خان مہمند تخت بھائی مردان ٗ ظہیر احمد شیخ جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد ٗ اشتیاق احمد مانسہرہ ٗ ممتاز خان اوگی ٗ لیاقت علی نواں شہر ٗ چوہدری کالا خان حویلیاں ٗ گل باز خان ٗ جہانزیب خان ٗ رضاء اللہ خان ٗ wssc بنوں ٗ فیض محمد خان ٗ توصیف احمد ٹی ایم اے بنوں ٗ جاوید خان سرپرست اعلیٰ ٗ انعام خان ٗ غفران خان چارسدہ ٗ حاجی روسن خان ٗ بلال احمد ٗ شکیل ہاشم خیل ٗ رحمن علی خان ٗ حاجی حنیف خان ٗ صلاح الدین نیاز پشاور نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا کہ wssc,ceo مینگورہ ایک سازش کے تحت ملازمین میں صوبائی حکومت کے خلاف نفرت اور اشتعال پیدا کر رہے ہیں۔ لہٰذا تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو اس کا نوٹس لے کر ملازمین کو درپیش جائز مطالبات فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ wssc مینگورہ کے ملازمین آنے والی عید الاضحی پر ڈیوٹی نہیں کریں گے اور مینگورہ شہر میں مکمل ہڑتال ہو گی عید کے ایام میں نہ صفائی ہو گی نہ کسی کو پینے کا پانی ملے گا اور نہ ہی سٹریٹ لائٹس جلیں گی اور دفاتر کی مکمل تالابندی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -