ملک کو مشکل وقت سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں،رانا مشہود

  ملک کو مشکل وقت سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں،رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا پانا ہو گاسلیکٹڈ حکمرانوں اور ان کے نااہل وزرا نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ کراچی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہاکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے صرف نواز شریف ہی ملک کو مشکل سے نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی مگر اچانک بجلی نایاب ہوگئی ہے عوام پر کبھی پیٹرول بجلی گیس کا بم گرایا جاتا ہے۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئرنائب صدر علی اکبر گجرنے کہاکہ اب عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آگئی ہے ملک کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے۔اس موقع پر لیبر ونگ سندھ کے صدر منور رضا،کراچی کے صدر اخلاق ہاشمی بھی موجود تھے مرکزی دفتر اخلاق ہاشمی کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔تقریب میں علی اکبر گجر، رانا احسان، عاطف حسین، مورس مغل، چودھری زمرد خان، محمد سلمان سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔منوررضانے کہاکہ اس بار60 چیئرمین مسلم لیگ(ن) کے ہوں گے اس موقع پر اخلاق ہاشمی نے کہاکہ ہم یوسی لیول پر کام کرہے ہیں لوگ جوک در جوک(ن)لیگ میں شامل ہورہے ہیں اگلے بلدیاتی الیکشن میں مئیر بھی ہمارا ہوگا
رانا مشہود