نوجوان ہنرمند حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں،عثمان ڈار

نوجوان ہنرمند حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں،عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر نوجوانوں کو ہنرمند اور مہارت یافتہ بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے یوتھ سکلز کے عالمی دن پر پیغام پر کہا کہ ملک کے قیمتی اثاثہ اور ملکی ترقی میں اہم ترین کردار کے باعث وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر نوجوانوں کو ہنرمند اور مہارت یافتہ بنانے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہنر مند پاکستان شروع کیا گیااس پروگرام میں پہلی بار ایک لاکھ نوجوانوں کیلئے زیادہ طلب وا لے کورسز مشین لرننگ، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ، ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز کی تیاری وغیرہ میں بلا معاوضہ تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔ موجودہ حکومت نے ٹیکنیکل اور پیشہ وارانہ شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصاً نوجوانوں جبکہ عمومی طور پر ”ہنرمندی سب کیلئے“ کی حکمت عملی تشکیل دی، جس کے تحت تربیتی مراکز میں جدید آلات کی فراہمی اور انڈسٹری کے تعاون سے تربیتی نصاب کی ازسرنو تشکیل، اساتذہ کی بین الاقوامی سطح پر تربیت، تربیتی اداروں کی بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفکیشن اور مدارس میں دینی تعلیم کیساتھ ٹیکنیکل تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو بیرو ن ملک روزگار کیلئے تیار کرنے اور انہیں ملازمتوں کے حصول میں مدد کی فراہمی کیلئے پورے ملک میں سہولیات کے مراکز کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے ہنرمند نوجوان نہ صرف بیرونی ممالک میں ملازمتیں حاصل کر سکیں گے بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بھی بنیں گے،امید ہے نوجوان ان حکومتی اقدامات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی و خوشحالی اور اقتصادی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
عثمان ڈار