ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ کا ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کا دورہ

  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ کا ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں کا دورہ

  

ایبٹ آباد (نامہ نگار)شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حویلیاں ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات جن میں OPD، ایکسرے، ڈینٹل کلینک، لیبارٹری، میڈیکل وارڈز، آپریشن تھیٹر اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور عملے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II آکاشہ کرن، ڈی ایم او آئی ایم یو سہیل شاہ اور انچارج ایم ایس حویلیاں ہسپتال ڈاکٹر روبینہ بھی ان کے ہمراہ موجود رہیں اور انہیں مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہسپتال میں مریضوں کے لئے علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، کورونا سے بچاو کے لیے SOPs پر پوری طرح عمل درآمد، صفائی کے بہترانتظام اور عملے کی حاضری یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -