خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کو نسل کا 58 واں اجلاس

خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کو نسل کا 58 واں اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کو نسل کا 58 واں اجلاس بدھ کے روز پشاور میں کونسل کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق کی سربراہی میں منعقد ہوا،اجلاس میں سیکریٹری زکوٰۃ و عشر محمد ادریس خان،ڈپٹی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر محمد فیاض خان،سیکرٹری ایڈمن زکوٰۃ مبشر خان،اراکین خیبر پختونخوا زکوٰۃ کونسل،مولانا محمد کفیل،شوکت علی خان،محمد اسحاق قریشی،محترمہ ڈاکٹر رفعت عزیز، محترمہ شگفتہ گل اور زکوٰۃ و صحت کے محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیات آباد فیز 3 میں واقع محکمہ زکوٰۃ کی 22 کنال اراضی سمیت دیگر مختلف اضلاع میں محکمہ زکوٰۃ کی زمینوں اور جائداد کو جلد از جلد قابضین سے واگزار کرایا جائے اور اسے کمرشل بنیادوں پر قابل استعمال میں لایا جائے تاکہ صوبے کے غریب اور مستحقین زکوٰۃ کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو۔اراکین کونسل نے مستحقین زکوٰۃ کے فنڈز کی بندش پر ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ فنڈز غریب مریضوں کے علاج معالجہ اور گزر بسر کے لئے مختض ہیں اور ان پر زیادہ عرصے تک پابندی نہیں ہونی چاہیے اور زکوٰۃ فنڈز کی فراہمی جلد از جلد ہونی چاہئے تاکہ مستخقین کو جلد ان کا حق مل سکے۔اجلاس نے تمام مقامی زکوٰۃ کمیٹیو ں کی موجودہ حدبندی ولیج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل کی سطح پر کرنے کی بھی منظوری دی اور صوبے میں عشر وصولی کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔کونسل نے مستحقین زکوٰۃکے ناموں کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اراکین خیبر پختونخوا زکوٰۃ و عشر کونسل نے اس موقع پر ممبر صوبائی زکوٰۃ کونسل محمد ایاز خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر دلی تعزیت کی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -