ڈیرہ میں اپنی نوعیت کا پہلامنفرد آم شوقابل ستائش ہے، محب اللہ خان

ڈیرہ میں اپنی نوعیت کا پہلامنفرد آم شوقابل ستائش ہے، محب اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ میں اپنی نوعیت کے پہلے منفرد آم شو کاانعقاد انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش قدم ہے صوبائی حکومت صوبہ میں زراعت کے فروغ کے لیئے انتہائی جانفشانی سے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جسکے ثمرات مستقبل میں اس ملک کی معاشی ترقی میں مثالی نتائج کے ساتھ مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہارٹیکلچر سیکشن زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈیرہ کے زیر اہتمام پہلے دوروزہ آم شو کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور۔ سیکرٹری زراعت اسرار خان محکمہ زراعت ولائیوسٹاک فیشریز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر عالم زیب، ڈاکٹر خسروکلیم،عابد کمال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ریسرچ آفیسر ہارٹیکلچر عبدالقیوم خان۔ سینئر ریسرچ آفیسر ہارٹیکلچر عمران اللہ خان نے انہیں ڈیرہ اسماعیل خان میں کاشت کی جانے والی آم کی چوالیس ورائیٹیز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر زراعت لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا کہ آم پھلوں کا شہنشاہ ہے ڈیرہ اسماعیل میں اتنی زیادہ اقسام کے آم کی پیداوار انتہائی خوش آئند ہے یہاں کا آم ایکسپورٹ کوالٹی کے معیار کے عین مطابق ہے کاشتکار اس ضمن میں آگے آئیں جدید ٹیکنالوجی پر عمل پیرا ہوں صوبائی حکومت اس ضمن میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ڈیرہ اسماعیل خان زرعی اعتبار سے نہ صرف صوبہ بلکہ ملک کا اہم ترین علاقہ ہے جہاں چار شوگر ملز کی موجودگی۔ گندم کی ریکارڈ پیدوار۔ ڈھکی کجھور کی پیدوار اس کی اہمیت کو مزید دوچند کردیتی ہے صوبائی حکومت زراعت میں تحقیق کے فروغ کے لیئے یہاں زرعی یونیورسٹی قائم کرچکی ہے جس سے زرعی میدان میں نہ صرف یہاں کے طلبہ بلکہ پورا ملک مستفید ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں صوبہ میں زراعت کے فروغ کے لیئے بنیادی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں یہاں زرعی تحقیقاتی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی شعبہ زراعت میں ہونے والی تحقیقی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔