چارسدہ،غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  چارسدہ،غیرت کے نام پر دوہرے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) نستہ پولیس کی بڑی کاروائی۔غیرت کے نام پر پریمی جوڑے کے قتل میں ملوث چار ملزمان گرفتار۔ آلہ قتل بھی برآمد۔ ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے حدود قاسم خیل میں گزشتہ رات ملزمان عبدالکریم، فریدون پسران عبدالروف، عبد الروف ولد اسماعیل اور امداد اللہ ولد محمد شاہ نے اپنے گھر کے کمرے میں بھابی کے ساتھ غیر مرد کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی ملازم علی اکبر ولد حضرت شاہ سکنہ جمرود اور ملزمان کی بھابی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے نعشوں کو قانونی کاروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کیا اور واقعہ کے حوالے سے باقاعدہ ایف آئی آر درج کر دی۔ ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکاما ت جاری کئے جس پر ڈی ایس پی محمد ریاض خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نستہ بہرمند شاہ خان نے فوری کاروائی کر تے ہوئے چاروں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کو دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ اپنی بھابی کو غیر مرد کے ساتھ کمرے میں پاکردونوں کو رسی سے باندھ کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں قتل ہو گئے۔ مقتول علی اکبر ولد حضرت شاہ ساکن جمرود ایف سی میں ملازمت کرتا تھا جوکہ چھٹی پر آیا ہو ا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -