پشاور،ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

  پشاور،ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 16ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد کلاشنکوف، 8 عدد پستول 5کلوگرام چرس اور 45گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہیدراضی خان نے کا روائی کے دوران ملزم سہیل سے 5 عدد کاٹن پٹا خے برآمد کر لیا ہے،ایس ایچ او تھانہ یکہ توت علی سید خان نے کاروائی دوران دو ملزمان عبد السلام، وسیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 عدد پستول،ایس ایچ او تھانہ حیات آباداشفاق خان نے دو ملزمان طارق اور نیک رحمان کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سر بند مثل خان نے ملزم فہد کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس،ایس ایچ او تھانہ تہکال سردار علی شاہ نے کاروائی کے دوران ملزم جنت گل کے قبضے سے 30 گرام آئس، تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم اسرار سے 1 کلوگرام چرس،تھانہ شرقی پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم جمال کے قبضے پستول تھانہ متنی پو لیس نے ملزم حضرت عمر کے قبضے سے کلاشنکوف، تھانہ ارمڑ پولیس نے کا روائی کے دوران ملزمان عبداللہ اور کا شف کے قبضے سے2 عدد پستول، چمکنی پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزمان افتخار اور جہانزیب کے قبضے سے کلاشنکوف،پستول، 15 گرام آئس، خزانہ پو لیس نے کاروائی کے دوران ملزم وحیدسے قبضے سے پستول اورتھانہ فقیرآباد پولیس نے کاروائی کے دوران محمد علی سے پستول برآمد کر لیا ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -