ٹی ایم اے پبی ایمپلائز یونین نے مراعات خاتمے کا فیصلہ مسترد کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے پبی ایمپلائز یونین نے بھی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی انکریمنٹ سمیت دیگر مراعات کے خاتمے کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ 21جولائی کو مردان میں آل گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے حکومت کے ملازم کش پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین بھر پوراحتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے پبی ایمپلائز یونین کے صدر اختر علی خان اور جنرل سیکرٹری مراد علی خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملازم کش پالیسیاں جیسے کہ حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافہ، پنشن کا خاتمہ، سرکاری اداروں کی نجکاری، ریگولر ملازمین کو کنٹریکٹ کرنا شامل ہیں کہ خلاف 21جولائی کو مردان ٹی ایم اے میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے ملازمین صدر گوہر ٹی ایم پبی کے ملازمین صدر اختر علی خان اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کے ملازمین اپنے صدر کی قیادت میں نوشہرہ تی ایم اے سے جلوس کی شکل میں روانہ ہو کر مردان پہنچے گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ملازم کش پالیسیاں تک کریں کیونکہ اس سے سرکاری ملازمین میں اصطراب اور بے چینی پیدا ہوئی ہے۔