شبقدر،ماربل سٹون کی بھاری بھر کم گاڑیوں سے روڈ کا ستیا ناس
شبقدر(تحصیل رپورٹر) ماربل سٹون کے اور لوڈ ٹرکوں نے شبقدر پشاور کے زیر تعمیرسڑک کو تباہ کردیا۔ مہمند سے ملک کے دوسرے حصوں کوماربل پتھر لیجانے والے ٹرکوں میں 120ٹن لاداجارہا ہے جس سے شبقدر تاناگمان زیر تعمیر سڑک شکست وریخت کا شکار ہوا ہے سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے پہلے تباہ ہورہا ہے اور لوڈ ٹرک نہ صرف سڑک کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ آئے روزخطرناک حادثات کی سبب بنتے ہیں 4ماہ پہلے شبقدر کے بھرے بازار میں خاتون سمیت 3افراد اسی اور لوڈ ٹرک کے نیچے آئے تھے۔ اہل علاقے نے ارباب اقتدار سے اپیل کی کہ ماربل پتھروں کی ٹرکوں کو مقررہ لوڈ کا پابند کرکے سڑکوں کو تباہی سے بچایا جائے۔