پاکستان ورکرزفیڈریشن ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کا دفاع کرے گی: ظہور اعوان 

پاکستان ورکرزفیڈریشن ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کا دفاع کرے گی: ظہور اعوان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اور ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ پنشن جیسی مراعات کو ختم کرنے کی حکومتی تجاویز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورواضح کیا ہے پاکستان ورکرز فیڈریشن ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کا مکمل دفاع کرے گی فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد ظہور اعوان، پاکستان ورکرز فیڈریشن ناردرن پنجاب کے صدر چوہدی محمد یٰسین، جنرل سیکرٹری ٹکا خان، چیئر مین ملک عبدالرؤف اور نیشنل کورآڈینیٹر شوکت علی انجم نے کہاکہ گورنمنٹ آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کیلئے مزدوروں کا استحصال کر رہی ہے اور ان فیصلوں سے ملک بھر کے سرکاری ملازمین میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے حکومتی اقدامات سے معلوم ہو رہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم ہو سکیں گے، اصلاحات کمیشن نے تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے کی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کی مدت ملازمت کم کر کے 55 سال مقرر کرنے اور پنشن جیسی مراعات نہ دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جو کہ مزدوروں کا معاشی قتل ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کے خلاف ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہم مزدوروں کے تمام حقوق کا ہر قیمت پردفاع کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ ان تجاویز پر فوری نظر ثانی کی جائے اور کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے مزدوروں کے حقوق غصب ہوں پہلے ہی کرؤنا وائرس جیسی وباء نے مزدور طبقہ کو بری طرح متاثر کیا ہے اور ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اگر حکومت نے ان مسائل پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو پاکستان ورکرز فیڈریشن ملک بھر سے اپنی محلقہ ٹریڈ یونینز کا مشاورتی اجلاس بلا کر اس حوالے سے اہم فیصلے کرے گی پاکستان ورکرز فیڈریشن نے خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری ملازمین کی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ملازمین کے حقوق کے لیے ان کی ہر تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -