تہکال وقوعہ، جوڈیشل کمیٹی کے سامنے سابق ایس ایس پی سمیت 3افسران کے بیانات قلمبند   

تہکال وقوعہ، جوڈیشل کمیٹی کے سامنے سابق ایس ایس پی سمیت 3افسران کے بیانات ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)تہکال پولیس کی شہری پرتشدد کی تحقیقات کیلئے پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے سابق ایس ایس پی اپریشن ظہور بار افریدی سمیت  تین پولیس افسران کے بیانات قلمبند کیے، کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق تہکال میں شہری رردیع اللہ عمر عامرے تہکالے پر پولیس تشدد کیلئے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جودیشل کمیشن کے سامنے گزشتہ روز سابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی سمیت  سب انسپکٹر شہریار اور انسپکٹر عمران الدین کمیشن  کے روبرو پیش ہو ئے  اوراپنے بیانات ریکارڈ کروائے جس کے بعد کمیشن میں بیان ریکارڈ کرنے والوں کی تعداد23ہو گئی ہے کمیشن روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کررہی ہے کمیشن آج مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی  واضح رہے کہ عامری تہکالے کے برہنہ ویڈیو سکینڈل میں تینوں پولیس اہلکاروں کا مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بعد محکمہ پولیس نے ایس ایس پی اپریشن ظہور بابر کو سی پی او تبدیل کردیا ہے جبکہ شہریار اور عمران الدین دونوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -