مال مویشی منڈیوں کو شہر سے دور منتقل کرنے کیلئے نئی مویشی منڈی نزد کرم پر کام تیزی سے جاری 

مال مویشی منڈیوں کو شہر سے دور منتقل کرنے کیلئے نئی مویشی منڈی نزد کرم پر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مال مویشی منڈیوں کو شہر سے دور منتقل کرنے کیلئے نئی مویشی منڈی نزد کرم پر کام تیزی سے جاری ہے اور چھوٹے مویشی منڈیوں کو نئی منتخب کردہ مویشی منڈی نزد کرم پل میں شفٹنگ ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی بنوں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرشوکت علی نے کورونا وائرس کے خلاف جاری ایس او پیز یقینی بنانے کیلئے مختلف چھوٹی منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں اور ان چھوٹے مال مویشی منڈیوں کو نئی مویشی منڈیوں میں شفٹنگ کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد بھی کروارہے ہیں کیونکہ میراخیل مویشی منڈی کے مالکان نے مویشی منڈی متقل کرنے پر رضامند نہیں، تاہم اس سلسلے میں کام جاری ہے اور لوگوں کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی حکومتی پالیسی واضح ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -