تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش، پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملنے لگیں   

تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش، پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملنے لگیں   

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں کو اہم کامیابیاں ملنے لگیں، ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کر لئے، نئے ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل اور 47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا مشن جاری ہے، مشن میں تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو اہم کامیابیاں ملنے لگیں۔ او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کر لئے، نئے ذخائر کوہاٹ،شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے، ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔
تیل،گیس ذخائر