تیمرگرہ،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 3 تندور مالکان کو جرمانہ

تیمرگرہ،کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 3 تندور مالکان کو جرمانہ

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تحصیل دار تیمرگرہ کا علاقہ تالاش میں کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاراوائی تین تندور مالکان کو جرمانہ،بغیراحتیاطی تدابیر دکان میں پٹرول فروخت کرنے والے دکان دار کو کاروبار فوری ختم کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق تحصیل دار تیمرگرہ امجد خان یوسف ز ئی نے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی ہدایات کی روشنی زوال بابا سے میاں بانڈہ تک کے علاقہ میں کاراوائی کر تے ہو ئے ناقص اور مہنگا گو شت فروخت کرنے والے تین قصابوں کو بالترتیب 20اور 12،12ہزار روپے جرمانہ کیا،علاوہ ازیں وادی تالاش ناصا فہ بازار میں کم وزن ڈبل روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کو جرمانہ جرمانہ جبکہ آیندہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں جیل بجھوانے کا حکم دیا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -