رستم،ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم مردان روڈ پر نواں کلی میں ٹریکٹر اور چنک چی رکشہ کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ نیچے کھائی میں جاگری جس میں چنگ چی میں سوار فضل الرحمان اور ڈرائیوجہانگیر ساکنان نواں کلی شدید زخمی ہو گئے واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔