سوات میں شہید ایف سی اہلکار کی نماز جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی گاؤں روانہ
سوات(آن لائن)سوات کے علاقہ بیاکند میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا،تفصیلا ت کے مطابق سوات کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ بیاکند مٹہ میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گورنمنٹ سکول میں ڈیوٹی پر تعینات ایف سی اہلکار محمد کبیر کو گولی ماردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو مٹہ سول ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی،ادھر محمدکبیر کی سوات ایف سی کیمپ کانجو میں نمازجنازہ اداکردی گئی اور اس کو سلامی دی گئی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے کو روانہ کردیا گیا۔
شہید ایف سی اہلکار