ہربنس پورہ میں لینڈمافیا کیخلاف گرینڈآپریشن، قیمتی سرکاری اراضی واگزار

  ہربنس پورہ میں لینڈمافیا کیخلاف گرینڈآپریشن، قیمتی سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی نشاندہی پرہربنس پورہ میں تین کنال سرکاری اراضی واہ گزار کروا لی گئی، ڈیرہ حکیماں، نذیر گارڈن کی بیک سائیڈ، اور سردار کالونی میں سرکاری اراضی پر تعمیر ات کا سلسلہ جاری تھا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر اے سی شالیمار مہندی ملعوف نے ریونیو سٹاف اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی سرکاری اراضی واہ گزار کر والی، اے سی شالیمار اور ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل نے آپریشن کو سپر وائز کیا ڈائریکٹر لاہور ریجن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالے مافیا کے خلاف بلاامیتاز کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے،

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ون کے عملے نے K بلاک جوہر ٹاؤن میں غیرقانونی قابضین کے خلاف آپریشن کرکے کروڑوں روپے مالیت کے تین پلاٹ واگزار کروا لئے۔ ان میں پلاٹ نمبر 118, 121اور 122 شامل ہیں۔ ہر پلاٹ کا رقبہ 5 مرلے ہے اور اس کی قیمت 85 سے 90 لاکھ روپے کے درمیان ہے،اس حوالے سے ایل ڈی اے کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کسی کو بھی غیر قانونی طور پر قبضے نہیں کر نے دیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -