بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھرپور حصہ لیں گی،ثانیہ کامران

بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھرپور حصہ لیں گی،ثانیہ کامران

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین سے مختلف اضلاع سے آئی پارٹی خواتین عہدیداران اور کارکنان نے وفود کے ہمراہ الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میں ڈسٹرکٹ، سٹی، تحصیل کی وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ثانیہ کامران اور روبینہ شاہین نے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مشاورت کے بعد تمام سطح پر تنظیم سازی کا عمل مکمل کیاجائے گا۔

، پارٹی کی خواتین عہدیداران کا تنظیم سازی اور کارکنا ن کو متحرک کرنے میں کلیدی کردار ہے، تنظیم سازی سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال بنے گی، بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھرپور حصہ لیں گی، انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا اہم رول ہے، ماضی کی حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا، پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی ہے، ملاقات کرنے والوں میں ضلع صدر ننکانہ سرور شاہ، تنزیلہ عمران، ساجدہ فاروق، لبنیٰ ملک، ساجدہ ملک، عائشہ شیخ، فرزانہ خان، مقدسہ ایاز، ناہیدملک، زرین رحمان، شازیہ جاوید شامل تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -