6پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 218افراد نے قیام کیا

6پناہ گاہوں میں مجموعی طور پر 218افراد نے قیام کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے چھ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔ مجموعی طور پر 218 افراد نے قیام کیا300 افراد نے ناشتہ کیا305 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔ ڈی سی لاہور نے کہابھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 86، سبزی منڈی پناہ گاہ میں 28، ریلوے اسٹیشن 38، لاری اڈہ 28، ٹھوکر نیاز بیگ میں 38 افراد نے قیام کیا اور بھاٹی گیٹ میں 100، سبزی منڈی میں 35، ریلوے اسٹیشن 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 60، اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے ناشتہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ بھاٹی گیٹ میں 90، سبزی منڈی میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 70 اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔