محکمہ اوقافکا حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار میں توسیع کا فیصلہ

محکمہ اوقافکا حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار میں توسیع کا فیصلہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ اوقاف پنجاب نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے دربار میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور کو داتا دربار کے توسیع منصوبے کے لئے اراضی خریدنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی ارسال کردی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے اور بلدیہ عظمی لاہور اراضی کی خریداری کے لئے این او سی طلب کریں گے۔ محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق اس توسیع کی منصوبے کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ 35کینال اراضی پر مشتمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -