تعلیم مہنگی ہونے سے غریبوں پر علم کے دروازے بند ہو رہے ہیں،عرفان یوسف
لاہور(پ ر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر موسیٰ کھوکھر نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طلباء حقوق،طلباء یونین کی بحالی،جامعات کی فیسوں سمیت طلباء کو درپیش مسائل اور انکے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ;778377; فرحان عزیز،ضلج انقلابی،میر احسن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر عامر شہزاد بھی موجود تھے۔ چوہدری عرفان یوسف نے طلبا رہنماؤ ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا براہ راست اثر نئی نسل پر مہنگی تعلیم کی صورت میں ہو رہا ہے۔ غریب طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیز میں زیادہ فیسوں اور مہنگی رہائش کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز فیسوں کو کم کریں،تعلیم کے کلچر کو فروغ دے کر سستا اور عام کریں۔