کشمیر میں مودی نے جارحیت اور بربریت کی انتہاء کر دی،نوشین حامد

  کشمیر میں مودی نے جارحیت اور بربریت کی انتہاء کر دی،نوشین حامد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی نے جارحیت اور بربریت کی انتہاء کر دی ہے، کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی کشمیر کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

، انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرے، پاکستان کشمیریوں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کے شانہ بشانہ پاکستانی عوام کھڑے ہیں، کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -