میٹرک کے طلبہ کے پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز ی سے جاری

  میٹرک کے طلبہ کے پرچوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز ی سے جاری

  

لاہور(پ ر)اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام جماعت دہم امتحان سالانہ 2020 میں حصہ لینے والے دو لاکھ چالیس ہزار سے زائد طالب علموں کے جوابی پرچہ جات کی جانچ پڑتال (مارکنگ) کا عمل تیزی سے جاری ہے اور امتحانی نتائج کا اعلان طے شدہ شیڈول کے مطابق کیا جائے گایہ بات چیئرمین پرو فیسر ریاض احمد ہاشمی نے ایک بیان میں کہی، انہوں نے بتایا کہ امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے لیے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 23 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر اساتذہ جوابی پرچوں کی جانچ پڑتال میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مراکز پر حکومتِ پنجاب کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

، اس کے ساتھ ساتھ ان مراکز پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ جانچ پڑتال کے عمل کی مکمل شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -