پیف کے نئے مینجنگ ڈائر یکٹرندیم سرور نے چارج سنبھال لیا

پیف کے نئے مینجنگ ڈائر یکٹرندیم سرور نے چارج سنبھال لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم سرور نے آفس کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروس) سید ساجد ترمذی،ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) شاہد اسماعیل مرزا، ڈپٹی ایم ڈی (فنا نس) زبید الحسن ودیگر ڈائریکٹرز نے انہیں خوش آمدید کہا اور پیف کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی۔ ایم ڈی نے پیف کے مختلف تعلیمی پروگرامز کے تعلیمی معیار اور غریب بچوں تک مفت تعلیم کی رسائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیف خواندگی کی شرح کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہاہے اور پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے تعلیم کے عمل کو مزید فعال اور بہتر بنایا جائے گا۔

  ندیم سرور صوبائی سول سروس کے سینئر رکن ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -