یو ای ٹی سینیڈیکیٹ میں عورتوں کی50فیصد نمائندگی ٹھیک نہیں،فہیم گوہر اعوان

یو ای ٹی سینیڈیکیٹ میں عورتوں کی50فیصد نمائندگی ٹھیک نہیں،فہیم گوہر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہو کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے یوای ٹی سینڈیکیٹ کی کمپوزیشن میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے اور قراردیا ہے کہ سینڈیکیٹ کی کمپوزیشن میں عورتوں کی نمائندگی 33 فی صد کی بجائے50 فی صد رکھی گئی ہے جو غیر حقیقی، غیر منطقی اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ دیگر سرکاری اداروں کی طرح جامعات میں عورتوں کی حق نمائندگی33 فیصد رکھی گئی ہے۔جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ میں کل6 ٹیچرز کی نمائندگی ہے جس میں دو سیٹیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ اس کے برعکس یوای ٹی کی سینڈیکیٹ میں یہ تناسب 50 فی صد رکھ دیا گیا ہے۔جو مرد اساتذہ کے حق نمائندگی کو غصب کرنے کے مترادف ہے۔