تاجروں کی بے لوث خدمت قومی تاجر اتحاد کا مشن ہے،ملک خالد محمود

تاجروں کی بے لوث خدمت قومی تاجر اتحاد کا مشن ہے،ملک خالد محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن، صدر پاکستان ملک خالد محمود، صدر پنجاب شیخ عمرحیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابدعلی، راؤ محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، اختر خان نیازی، میاں طاہر سبحانی اور میاں اعجاز نے کہاہے کہ قومی تاجر اتحاد کا مشن تاجروں کی بے لوث خدمت اور مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ تاجروں کے حقوق کی جنگ میں ہم نے ہمیشہ جرات و بہادری کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوکر حکومتی اور سیاسی سطح پر بھی اپنے تاجر بھائیوں کا مقدمہ لڑا ہے۔ قومی تاجر اتحاد نے لاک ڈاؤن اور کاروباری بندشوں کے باعث مشکلات کا شکار تاجر بھائیوں کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائی ہے۔

حکومتی ایوانوں تک یہ آواز پہنچائی کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے طبقے کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔

مارکیٹوں اور بازاروں میں رونقیں اور معمولات زندگی کی بحالی خوش آئند مگر تاجر بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -