وزیر اقلیتی امور نے مسیحی برادری میں راشن،امدادی چیک تقسیم کئے

وزیر اقلیتی امور نے مسیحی برادری میں راشن،امدادی چیک تقسیم کئے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز وزیر آباد میں قائم ڈیوڈ میموریل چرچ کا دورہ کیا اور پادری صاحبان سے ملاقات کے دوران گرجا گھر سے متعلقہ معاملات بارے تفصیلی گفتگو کی۔صوبائی وزیر نے کورونا وائرس کی بناء پر مختلف مسائل کی شکار مذہبی اقلیتی برادری کے لوگوں میں راشن کی تقسیم کے ساتھ امدادی چیک بھی تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر اقلیتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان بھر میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کیئے جا رہے ہیں

۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -