حکومت قوم سے کئے وعدے ہر صورت پورے کرے گی،محمود شریف

  حکومت قوم سے کئے وعدے ہر صورت پورے کرے گی،محمود شریف

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر محمود شریف نے کہاکہ تحریک انصاف نے جو قوم سے وعدے کئے تھے انشاء اللہ وہ پورے کرے گی، لاکھوں بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، کنسٹرکشن انڈسٹری میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم عمران خان کو اپنے غریب پاکستانی شہریوں کا پوری طرح احساس ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت کا محور و مرکز عام آدمی ہے۔

، عام آدمی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے وزیراعظم عمران خان کا نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے ہر گھر کے لئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان خوش آئند اقدام ہے، وزیراعظم عمران خان خواب ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو چھت ملے، وزیراعظم عمران خان نے پانچ اور دس مرلے کے گھروں کی تعمیر کے لئے کم شرع سود پر قرض فراہم کرنے کا بڑا فیصلہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -