تحریک انصافعوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے،سیف اللہ خان
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے پارٹی سیکرٹریٹ میں رہنماء رانا تنویر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، سیف اللہ خان نیازی نے رانا تنویر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصا ف عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے22 سال تک ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی ہے۔
،کرپٹ مافیا نے ملکی وسائل کو اپنے دورِ حکومت میں دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، کرپشن ترین اپوزیشن کا اتحاد صرف اپنی چوری بچانے کے لئے ہے۔