عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذیشان اقبال کے والد کا انتقال
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے متحرک رہنما بھائی محمدذیشان اقبال کے والد الحاج محمداقبال 72سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔انا للہ وانا لیہ راجعون۔۔مرحوم ایک نیک، متقی تھے۔تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے ہمیشہ متفکر رہے۔ نماز جنازہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز سمیت کئی علماء، قراء، کارکنان ختم نبوت اور عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی