پرائس مجسٹریٹس کے 346مقامات پر چھاپے،6منافع خور گرفتار

پرائس مجسٹریٹس کے 346مقامات پر چھاپے،6منافع خور گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے کل کی پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ 364 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 35 خلاف ورزیاں پائی گئیں،50 ہزار روپے کے جرمانے، 06 افراد کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرواکر 06 افراد کو حراست میں لیا گیا،میاں جی ڈیپارٹمنٹل سٹور اور علی ڈیپارٹمنٹل سٹور سبزہ زارکو سیل کر دیا گیا، پیرا گون سوسائٹی میں فریش لی سٹور کو 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پرسخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -