چیئرمین این ڈی ایم اے کا دورہ کنگ ایڈورڈ،کورونا بارے اقدامات کا جائزہ لیا

چیئرمین این ڈی ایم اے کا دورہ کنگ ایڈورڈ،کورونا بارے اقدامات کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل ربورٹر) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ بریگیڈیئر عاصم سلیمان اور کرنل کامران عزیز بھی اس موقع پر موجود رہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان بھر میں آکسیجن بیڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔رواں سال اڑھائی ہزار آکسیجن بیڈز لگانے کا ہدف ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ہیلتھ پروفیشنلز کی بہادری، جرات اور عظمت کو سلام پیش کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی خدمات اورہسپتالوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -