پی آئی سی انتظامیہ کی ایڈ ہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی یقین دہانی

پی آئی سی انتظامیہ کی ایڈ ہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی یقین دہانی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال انتظامیہ نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے ایم ایس فرخ سلطان و دیگر انتظامی افسران سے ملاقات کی۔ اس دوران ہسپتال انتظامیہ سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ایم ایس فرخ سلطان نے یقین دہانی کرائی کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کر کے سیٹوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر فرخ سلطان نے کہا کہ اس کام کے لئے جلد پیپر ورک تیار کر کے کنفرم آرڈر جاری کئے جائیں گے۔ ایم ایس سے ملاقات کرنے والے وفد میں اسلم معراج، لالہ انور، شیراز بٹ و دیگر شامل تھے۔

، قاسم، ملک عثمان، وارث و دیگر شامل تھے۔ یہ خوشخبری سن کر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -