میڈیکل تنظیمیں دنیا پور میں ڈاکٹر کی تذلیل کے خلاف سراپا احتجاج

میڈیکل تنظیمیں دنیا پور میں ڈاکٹر کی تذلیل کے خلاف سراپا احتجاج

  

ؒٓؒٓلاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، دنیاپور میں اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے ایک سینئر ڈاکٹر محمد منیر کی تذلیل پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ ہم ایک بیورو کریٹ کے اس غیر انسانی عمل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹر منیر کے کلینک کا دورہ کیا اور وہاں چند مریضوں کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے ڈاکٹر کو پکڑ کر پولیس وین میں ڈال دیا۔ پورے شہر کا چکر لگوانے کے بعد ڈاکٹر صاحب کو اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر لے جایا گیا جہاں ان پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا بیان لکھوایا گیا۔اس افسوسناک واقع پر ہم نے وزیر اعلی پنجاب کو ایک خط ارسال کیا ہے۔دریں اثناء اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمران ظفر،جنر ل سیکرٹری آصف محمود کھوکھر نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -